quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الروم 30:44

مَن كَفَرَ فَعَلَيۡهِ كُفۡرُهُۥۖ وَمَنۡ عَمِلَ صَٰلِحٗا فَلِأَنفُسِهِمۡ يَمۡهَدُونَ ﴿٤٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جس شخص نے کفر کیا تو اس کے کفر کا ضرر اُسی کو ہے اور جس نے نیک عمل کئے تو ایسے لوگ اپنے ہی لئے آرام گاہ درست کرتے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jisne kufr kiya hai uske kufr ka wabal usi par hai, aur jin logon ne neik amal kiya hai woh apne hi liye falaah ka raasta saaf kar rahey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر ہوگا اور جن لوگوں نے نیک اعمال کیے تو وہ اپنی ہی جانوں کے لیے سامان کرتے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جس نے کفر کیا ہے اس کے کفر کا وبال اسی پہ ہے ، اور جن لوگوں نے نیک عمل کیا ہے ، وہ اپنے ہی لیے (فلاح کا راستہ) صاف کر رہے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
کفر کرنے والوں پر ان کے کفر کا وبال ہوگا اور نیک کام کرنے والے اپنی ہی آرام گاه سنوار رہے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جس نے انکار کیاتو اس کا انکار اسی پر پڑے گا اور جس نے نیک عمل کیا تو یہ لوگ اپنے ہی لیے سامان کررہے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
جو منکر ہوا سو اس پر پڑے اسکا منکر ہونا او رجو کوئی کرے بھلے کام سو وہ اپنی راہ سنوارتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جس نے کُفر کیا ہے اُس کے کُفر کا وبال اُسی پر ہے۔ اور جن لوگوں نے نیک عمل کیا ہے وہ اپنے ہی لیے فلاح کا راستہ صاف کر رہے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں