quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الروم 30:56

وَقَالَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ وَٱلۡإِيمَٰنَ لَقَدۡ لَبِثۡتُمۡ فِي كِتَٰبِ ٱللَّهِ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡبَعۡثِۖ فَهَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡبَعۡثِ وَلَٰكِنَّكُمۡ كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ ﴿٥٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ خدا کی کتاب کے مطابق تم قیامت تک رہے ہو۔ اور یہ قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم کو اس کا یقین ہی نہیں تھا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Magar jo ilm aur iman se behramand (endowed) kiye gaye thay woh kahenge ke khuda ke nawishte (record) mein to tum roz-e-hashar tak paday rahey ho. So yeh wahi roz-e-hashar hai, lekin tum jante na thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (اس وقت) کہیں گے وہ لوگ جنہیں علم اور ایمان عطا کیا گیا تھا کہ تم ٹھہرے ہو اللہ کے فیصلے کے مطابق دوبارہ اٹھنے کے دن تک تو یہ ہے یوم بعث لیکن تم لوگ تو علم ہی نہیں رکھتے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
مگر جو علم اور ایمان سے بہر مند کیے گئے تھے وہ کہیں گے کہ خدا کے نوشتے میں تو تم روز حشر تک پڑے رہے ہو ، سو یہ وہی روز حشر ہے ، لیکن تم جانتے نہ تھے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وه جواب دیں گے کہ تم تو جیسا کہ کتاب اللہ میں ہے یوم قیامت تک ٹھہرے رہے۔ آج کا یہ دن قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم تو یقین ہی نہیں مانتے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جن لوگوں کو علم اور ایمان عطا ہوا تھا وہ کہیں گے کہ اللہ کی کتاب میں تو تم روزِحشر تک پڑے رہےپس یہ حشر کادن ہے، لیکن تم جانتے نہ تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہیں گے جنکو ملی ہے سمجھ اور یقین تمہارا ٹھہرنا تھا اللہ کی کتاب میں جی اٹھنے کے دن تک سو یہ ہے جی اُٹھنے کا دن پر تم نہیں تھے جانتے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
مگر جو علم اور ایمان سے بہرہ مند کیے گئے تھے وہ کہیں گے کہ خدا کے نوشتے میں تو تم روزِ حشر تک پڑے رہے ہو، سو یہ وہی روزِ حشر ہے، لیکن تم جانتے نہ تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں