quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الروم 30:57

فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يَنفَعُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مَعۡذِرَتُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُونَ ﴿٥٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو اس روز ظالم لوگوں کو ان کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن سے توبہ قبول کی جائے گی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Pas woh din hoga jismein zaalimon ko unki maazrat koi nafa (faida) na degi aur na unsey maafi maangne ke liye kaha jayega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو آج کے دن کچھ فائدہ نہیں پہنچائے گی ظالم لوگوں کو ان کی معذرت اور نہ ہی انہیں توبہ کا موقع دیا جائے گا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پس وہ دن ہوگا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کو ئی نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی مانگنے کیلئے کہا جائے گا
— Fi Zilal al-Qur'an
پس اس دن ﻇالموں کو ان کا عذر بہانہ کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان سے توبہ اور عمل طلب کیا جائے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس اس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ نفع نہ دے گی اور نہ ان سے معافی مانگنے کے لیے کہاجائے گا
— Maulana Wahiduddin Khan
سو اُس دن کام نہ آئے گا ان گنہگاروں کو قصور بخشوانا اور نہ ان سے کوئی منانا چاہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پس وہ دن ہوگا جس میں ظالموں کو ان کی معذرت کوئی نفع نہ دے گی اور نہ اُن سے معافی مانگنے کے لیے کہا جائے گا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں