quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ لقمان 31:30

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدۡعُونَ مِن دُونِهِ ٱلۡبَٰطِلُ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡعَلِيُّ ٱلۡكَبِيرُ ﴿٣٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہ اس لئے کہ خدا کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ خدا ہی عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh sabkuch is wajah se hai ke Allah hi haqq hai aur usey chodh kar jin dusri cheezon ko yeh log pukarte hain woh sab baatil hain.Aur (is wajah se ke) Allah hi buzurg o bartar hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ یہ لوگ جس کسی کو بھی اس کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور یقیناً اللہ ہی سب سے بلند وبالا اور عظمت والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اسے چھوڑ کر جن دوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں ، وہ سب باطل ہیں ، اور (اس وجہ سے کہ) اللہ ہی بزرگ و برتر ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ سب (انتظامات) اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں سب باطل ہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بلندیوں واﻻ اور بڑی شان واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جن چیزوں کو وہ پکارتے ہیں وہ باطل ہیں اور بے شک اللہ برتر ہے، بڑا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
یہ اس لیے کہا کہ اللہ وہی ہے ٹھیک اور جس کسی کو پکارتے ہیں اس کے سوائے سو وہی جھوٹ ہے اور اللہ وہی ہے سب سے اوپر بڑا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور  اسے چھوڑ کر جن دوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں۔ اور (اس وجہ سے کہ) اللہ ہی بزرگ و بر تر ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں