quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ لقمان 31:7

وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا وَلَّىٰ مُسۡتَكۡبِرٗا كَأَن لَّمۡ يَسۡمَعۡهَا كَأَنَّ فِيٓ أُذُنَيۡهِ وَقۡرٗاۖ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو اکڑ کر منہ پھیر لیتا ہے گویا اُن کو سنا ہی نہیں جیسے اُن کے کانوں میں ثقل ہے تو اس کو درد دینے والے عذاب کی خوشخبری سنادو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Usey jab hamari aayat sunayi jati hain to woh badey ghamand ke saath is tarah rukh pher leta hai goya ke usne unhein suna hi nahin, goya ke uske kaan behre hain.Accha mushda (tidings) suna do usey ek dardnaak azaab ka
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جب اسے سنائی جاتی ہیں ہماری آیات تو وہ پیٹھ موڑ کر چل دیتا ہے استکبار کرتے ہوئے جیسے کہ اس نے انہیں سنا ہی نہیں گویا اس کے کانوں میں بوجھ ہے تو (اے نبی ﷺ !) آپ اس شخص کو دردناک عذاب کی بشارت دے دیجیے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ اس طرح رخ پھیر لیتا ہے گویا کہ اس نے انہیں سنا ہی نہیں ، گویا کہ اس کے کان بہرے ہیں۔ اچھا ، مژدہ سنا دو اسے ایک دردناک عذاب کا
— Fi Zilal al-Qur'an
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو تکبر کرتا ہوا اس طرح منھ پھیر لیتا ہے گویا اس نے سنا ہی نہیں گویا کہ اس کے دونوں کانوں میں ڈاٹ لگے ہوئے ہیں، آپ اسے درد ناک عذاب کی خبر سنا دیجئے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جب ان کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ تکبر کرتا ہوا منہ موڑلیتا ہے، جیسے اس نے سنا ہی نہیں ،جیسے اس کے کانوں میں بہراپن ہےتو اس کو ایک دردناک عذاب کی خوش خبری دے دو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جب سنائے اس کو ہمای آیتیں پیٹھ دیجائے غرور سے گویا ان کو سنا ہی نہیں گویا اس کےدونوں کان بہرے ہیں سو خوشخبری دے اس کو دردناک عذاب کی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ اس طرح رخ پھیر لیتا ہے گویا کہ اس نے انہیں سنا ہی نہیں، گویا کہ اس کے کان بہرے ہیں اچھا، مژدہ سُنا دو اسے ایک درد ناک عذاب کا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں