سورۃ الأحزاب 33:8
لِّيَسۡـَٔلَ ٱلصَّـٰدِقِينَ عَن صِدۡقِهِمۡۚ وَأَعَدَّ لِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابًا أَلِيمٗا ﴿٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
تاکہ سچ کہنے والوں سے اُن کی سچائی کے بارے میں دریافت کرے اور اس نے کافروں کے لئے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے
Taa-ke sacchey logon se (unka Rubb) unki sachhayi ke barey mein sawal karey, aur kaafiron ke liye to usne dardnaak azaab muhaiyya kar hi rakkha hai
تا کہ اللہ پوچھ لے سچے لوگوں سے ان کے سچ کے بارے میں۔ اور اس نے تیار کر رکھا ہے کافروں کے لیے ایک دردناک عذاب۔
تاکہ سچے لوگوں سے (اب کا رب) ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے ، اور کافروں کے لیے تو اس نے دردناک عذاب مہیا کر ہی رکھا ہے
تاکہ اللہ تعالیٰ سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت فرمائے، اور کافروں کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھے ہیں.
تاکہ اللہ سچے لوگوں سے ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے، اور منکروں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے
تاکہ پوچھے اللہ سچوں سے ان کا سچ اور تیار رکھا ہے منکروں کے لیے دردناک عذاب
تاکہ سچّے لوگوں سے (ان کا ربّ)ان کی سچّائی کے بارے میں سوال کرے ، اور کافروں کےلیے تو اُس نے درد ناک عذاب مہیّا کر ہی رکھا ہے۔