quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ سبإ 34:10

۞وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا دَاوُۥدَ مِنَّا فَضۡلٗاۖ يَٰجِبَالُ أَوِّبِي مَعَهُۥ وَٱلطَّيۡرَۖ وَأَلَنَّا لَهُ ٱلۡحَدِيدَ ﴿١٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے برتری بخشی تھی۔ اے پہاڑو ان کے ساتھ تسبیح کرو اور پرندوں کو (ان کا مسخر کردیا) اور ان کے لئے ہم نے لوہے کو نرم کردیا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne Dawood ko apne haan se bada fazal ata kiya tha.(Humne hukum diya ke) aey pahadon (mountains), iske saath hum ahangi karo (unke saath tasbeeh karo) (aur yahi hukum humne) parindon ko diya. Humne lohay (Iron) ko uske liye narm kardiya
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے دائود ؑ کو اپنی طرف سے خاص فضل عطا کیا تھا (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو ! تم تسبیح کو دہرائو اس کے ساتھ اور پرندوں کو بھی (یہی حکم دیا تھا) اور ہم نے اس کے لیے لوہے کو نرم کردیا تھا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے داؤد کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا۔ (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو ، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو۔ (اور یہی حکم ہم نے) پرندوں کو دیا۔ ہم نے لوہے کو اس کے لئے نرم کر دیا
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ہم نے داؤد پر اپنا فضل کیا، اے پہاڑو! اس کے ساتھ رغبت سے تسبیح پڑھا کرو اور پرندوں کو بھی (یہی حکم ہے) اور ہم نے اس کے لئے لوہا نرم کردیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے بڑی نعمت دی اے پہاڑو، تم بھی اس کے ساتھ تسبیح میں شرکت کرواور اسی طرح پرندوں کو حکم دیااور ہم نے لوہے کو اس کے لیے نرم کردیا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہم نے دی ہے داؤد کو اپنی طرف سے بڑائی اے پہاڑو خوش آوازی سے پڑھو اسکے ساتھ اور اڑتے جانوروں کو اور نرم کر دیا ہم نے اس کے آگے لوہا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے داوٴدؑ کو اپنے ہاں سے بڑا فضل عطا کیا تھا۔ (ہم نے حکم دیا کہ)اے پہاڑو، اس کے ساتھ ہم آہنگی کرو(اور یہی حکم  ہم نے)پرندوں کو دیا۔ ہم نے لوہے کو اس کے لیے نرم  کر دیا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں