سورۃ سبإ 34:41
قَالُواْ سُبۡحَٰنَكَ أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِمۖ بَلۡ كَانُواْ يَعۡبُدُونَ ٱلۡجِنَّۖ أَكۡثَرُهُم بِهِم مُّؤۡمِنُونَ ﴿٤١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
وہ کہیں گے تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے۔ نہ یہ۔ بلکہ یہ جِنّات کو پوجا کرتے تھے۔ اور اکثر انہی کو مانتے تھے
To woh jawab denge ke “paak hai aap ki zaat, hamara taaluq to aapse hai na ke in logon se. Dar-asal yeh hamari nahin balke Jinno ki ibadat karte thay, in mein se aksar unhi par iman laye huey thay”
وہ کہیں گے : ُ تو پاک ہے تو ہمارا ولی ہے ان کے سوا۔ } بلکہ یہ لوگ ِجنات ّکی عبادت کیا کرتے تھے ان کی اکثریت ان ہی پر ایمان رکھتی تھی۔
تو وہ جواب دیں گے کہ ” پاک ہے آپ کی ذات ، ہمارا تعلق تو آپ سے ہے نہ کہ ان لوگوں سے۔ دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جنوں کی عبادت کرتے تھے ، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے تھے
وه کہیں گے تیری ذات پاک ہے اور ہمارا ولی تو تو ہے نہ کہ یہ بلکہ یہ لوگ جنوں کی عبادت کرتے تھے، ان میں کے اکثر کا ان ہی پر ایمان تھا.
وہ کہیں گے پاک ہے تیری ذات، ہمارا تعلق تجھ سے ہے، نہ کہ ان لوگوں سے،بلکہ یہ جنوں کی عبادت کرتے تھے ان میں سے اکثر لوگ انھیں کے مومن تھے
وہ کہیں گے پاک ذات ہے تیری ہم تیری طرف میں ہیں نہ انکی طرف میں نہیں پر پوجتے تھے جنوں کو یہ اکثر انہی پر اعتقاد رکھتے تھے
تو وہ جواب دیں گے”پاک ہے آپ کی ذات، ہمارا تعلق تو آپ سے ہےنہ کہ اِن لوگوں سے ۔ دراصل یہ ہماری نہیں بلکہ جِنّوں کی عبادت کرتے تھے، ان میں سے اکثر انہی پر ایمان لائے ہوئے تھے ۔“