quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ سبإ 34:46

۞قُلۡ إِنَّمَآ أَعِظُكُم بِوَٰحِدَةٍۖ أَن تَقُومُواْ لِلَّهِ مَثۡنَىٰ وَفُرَٰدَىٰ ثُمَّ تَتَفَكَّرُواْۚ مَا بِصَاحِبِكُم مِّن جِنَّةٍۚ إِنۡ هُوَ إِلَّا نَذِيرٞ لَّكُم بَيۡنَ يَدَيۡ عَذَابٖ شَدِيدٖ ﴿٤٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہہ دو کہ میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم خدا کے لئے دو دو اور اکیلے اکیلے کھڑے ہوجاؤ پھر غور کرو۔ تمہارے رفیق کو سودا نہیں وہ تم کو عذاب سخت (کے آنے) سے پہلے صرف ڈرانے والے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aey Nabi), Insey kaho “main tumhein bas ek baat ki naseehat karta hoon, khuda ke liye tum akele akele aur do do mil kar apna dimaag ladaoo aur socho, tumhare saahib[companion(Muhammad)] mein aakhir aisi kaunsi baat hai jo junoon(madness) ki ho? Woh to ek sakht azaab ki aamad (aaney) se pehle tumko mutanabbeh karne wala hai”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اے نبی ﷺ !) آپ کہیے کہ میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں یہ کہ تم کھڑے ہو جائو اللہ کے لیے دو دو ہو کر یا اکیلے اکیلے پھر غور کرو تمہارے ساتھی کو جنون کا کوئی عارضہ نہیں ہے } وہ نہیں ہیں مگر تمہارے لیے ایک خبردار کرنے والے ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ ان سے کہو کہ ” میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں۔ خدا کے لئے تم اکیلے اکیلے اور دو دو مل کر اپنا دماغ لڑاؤ اور سوچو ، تمہارے صاحب میں آخر کون سی بات ہے جو جنون کی ہو ؟ وہ تو ایک سخت عذاب کی آمد سے پہلے تم کو متنبہ کرنے والا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
کہہ دیجیئے! کہ میں تمہیں صرف ایک ہی بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم اللہ کے واسطے (ضد چھوڑ کر) دو دو مل کر یا تنہا تنہا کھڑے ہو کر سوچو تو سہی، تمہارے اس رفیق کو کوئی جنون نہیں، وه تو تمہیں ایک بڑے (سخت) عذاب کے آنے سے پہلے ڈرانے واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو، میں تم کو ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں ، یہ کہ تم خداکے واسطے کھڑے ہوجاؤ، دو دو اور ایک ایک ، پھر سوچو تمھارے ساتھی کو جنون نہیں ہے، وہ تو بس ایک سخت عذاب سے پہلے تم کو ڈرانے والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہ میں تو ایک ہی نصیحت کرتا ہوں تم کو کہ اٹھ کھڑے ہو اللہ کے نام پر دو دو اور ایک ایک پھر دھیان کرو کہ اس تمہارے رفیق کو کچھ سودا نہیں یہ تو ایک ڈرانے والا ہے تم کو ایک بڑی آفت کے آنے سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے نبیؐ ، اِن سے کہوکہ”میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں، خدا کے لیے تم اکیلے اکیلے اور دو دو مِل کر اپنا دماغ لڑاوٴ اور سوچو، تمہارے صاحب میں آخر ایسی کونسی بات ہے جو جُنون کی ہو ؟ وہ تو ایک سخت عذاب کی آمد سے پہلے تم کو متنبّہ کرنے والا ہے۔ “
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں