quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فاطر 35:13

يُولِجُ ٱلَّيۡلَ فِي ٱلنَّهَارِ وَيُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِي ٱلَّيۡلِ وَسَخَّرَ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَۖ كُلّٞ يَجۡرِي لِأَجَلٖ مُّسَمّٗىۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمۡ لَهُ ٱلۡمُلۡكُۚ وَٱلَّذِينَ تَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ مَا يَمۡلِكُونَ مِن قِطۡمِيرٍ ﴿١٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

وہی رات کو دن میں داخل کرتا اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا ہے۔ ہر ایک ایک وقت مقرر تک چل رہا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی تو (کسی چیز کے) مالک نہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Woh din ke andar raat ko aur raat ke andar din ko pirota hua le aata hai.Chand aur Suraj ko usne musakkhar kar rakkha hai. Yeh sab kuch ek waqt-e-muqarrar tak chale jaa raha hain. Wahi Allah (jiske yeh sarey kaam hai) tumhara Rubb hai, baadshahi usi ki hai usey chodh kar jin dusron ko tum pukarte ho woh ek parekaah (skin of a date-stone) ke maalik bhi nahin hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور اس نے مسخر کیا ہے سورج اور چاند کو ہرچیز چل رہی ہے ایک معین ّوقت تکیہ اللہ ہے تمہارا ربّ ! ُ کل بادشاہی اسی کی ہے } اور جنہیں تم پکارتے ہو اس کے سوا وہ ایک ذرّہ بھر اختیار نہیں رکھتے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہ دن کے اندر رات اور رات کے اندر دن کو پروتا ہوا لے آتا ہے۔ چاند اور سورج کو اس نے مسخر کر رکھا ہے۔ یہ سب کچھ ایک وقت مقرر تک چلے جا رہا ہے “۔ وہی اللہ (جس کے یہ سارے کام ہیں) تمہارا رب ہے۔ بادشاہی اسی کی ہے۔ اسے چھوڑ کر جن دوسروں کو تم پکارتے ہو ، وہ ایک پرکاہ کے مالک بھی نہیں ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
وه رات کو دن اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور آفتاب وماہتاب کو اسی نے کام میں لگا دیا ہے۔ ہر ایک میعاد معین پر چل رہا ہے۔ یہی ہے اللہ تم سب کا پالنے واﻻ اسی کی سلطنت ہے۔ جنہیں تم اس کے سوا پکار رہے ہو وه تو کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور وہ داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کردیا ہے ہر ایک چلتا ہے ایک مقرر وقت کے لیے یہ اللہ ہی تمھارا رب ہے، اسی کے لیے بادشاہی ہے اور اس کے سوا تم جنھیں پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے ایک چھلکے کے بھی مالک نہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
رات گھساتا ہے دن میں اور دن گھساتا ہے رات میں اور کام میں لگا دیا سورج اورچاند کو ہر ایک چلتا ہے ایک مقرر وعدہ تک یہ اللہ ہے تمہارا رب اسی کے لئے بادشاہی ہے اور جن کو تم پکارتے ہو اس کے سوائے وہ مالک نہیں کھجور کی گٹھلی کے ایک چھلکے کے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہ دن کے اندر  رات کو اور رات کے اندر دن کو پِروتا ہوا لے آتا ہے۔ چاند اور سُورج کو اُس نے مسَخّر کر رکھا ہے ۔ یہ سب کچھ ایک وقتِ مقرر تک چلے جارہا ہے۔ وہی اللہ (جس کے یہ سارے کام ہیں)تمہارا ربّ ہے۔ بادشاہی اسی کی ہے۔ اُسے چھوڑ کر جن دُوسروں کو تم پکارتے ہو وہ ایک پرکاہ کے مالک بھی نہیں ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں