سورۃ فاطر 35:22
وَمَا يَسۡتَوِي ٱلۡأَحۡيَآءُ وَلَا ٱلۡأَمۡوَٰتُۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُسۡمِعُ مَن يَشَآءُۖ وَمَآ أَنتَ بِمُسۡمِعٖ مَّن فِي ٱلۡقُبُورِ ﴿٢٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور نہ زندے اور مردے برابر ہوسکتے ہیں۔ خدا جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے۔ اور تم ان کو جو قبروں میں مدفون ہیں نہیں سنا سکتے
Aur na zinde aur murde musavi (barabar) hain. Allah jisey chahta hai sunwata (hear) hai, magar (aey Nabi) tum un logon ko nahin suna sakte ho qabaron mein madfoon hain
اور نہ برابر ہوسکتے ہیں زندہ اور مردہ لوگ } یقینا اللہ سناتا ہے جس کو چاہتا ہے اور (اے نبی ﷺ !) آپ نہیں سنا سکتے انہیں جو قبروں کے اندر ہیں
اور نہ زندے اور مردے مساوی ہیں “۔ اللہ جسے چاہتا ہے ، سنواتا ہے ، مگر (اے نبی ﷺ تم ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں۔
اور زنده اور مردے برابر نہیں ہوسکتے، اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے، اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں.
اور زندہ اور مردہ برابر نہیں ہوسکتےبے شک اللہ سناتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے اور تم ان کو سنانے والے نہیں بن سکتے جو قبروں میں ہیں
اور برابر نہیں جیتے اور نہ مردے اللہ سناتا ہے جس کو چاہے اور تو نہیں سنانے والا قبر میں پڑے ہوؤں کو
اور نہ زندہ اور مُردے مساوی ہیں۔ اللہ جسے چاہتا ہے سُنواتا ہے ، مگر (اے نبیؐ)تم اُن لوگوں کو نہیں سُنا سکتے جو قبروں میں مدفون ہیں۔