quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فاطر 35:30

لِيُوَفِّيَهُمۡ أُجُورَهُمۡ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضۡلِهِۦٓۚ إِنَّهُۥ غَفُورٞ شَكُورٞ ﴿٣٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کیونکہ خدا ان کو پورا پورا بدلہ دے گا اور اپنے فضل سے کچھ زیادہ بھی دے گا۔ وہ تو بخشنے والا (اور) قدردان ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Is tijarat mein unhon ne apna sabkuch is liye khapaya hai) taa-ke Allah unke ajar pooray ke pooray unko de aur mazeed apne fazal se unko ata farmaye. Beshak Allah bakshne wala aur qadardaan (appreciative) hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تا کہ اللہ ان کو ان (کے اعمال) کے بھرپور اجر دے اور اپنے فضل سے انہیں مزید عطا کرے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بہت قدر دان ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تاکہ اللہ ان کے اجر پورے کے پورے ان کو دے اور مزید اپنے فضل سے ان کو عطا فرمائے۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور قدر دان ہے “
— Fi Zilal al-Qur'an
تاکہ ان کو ان کی اجرتیں پوری دے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیاده دے بےشک وه بڑا بخشنے واﻻ قدردان ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
تاکہ اللہ ان کو ان کا پورا اجر دےاور ان کے لیے اپنے فضل سے اور زیادہ کردے بے شک وہ بخشنے والا ہے، قدر داں ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
تاکہ پورا دے انکو ثواب ان کا اور زیادہ دے اپنے فضل سے تحقیق وہ ہے بخشنے والا قدر دان
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اس تجارت میں انہوں نے اپنا سب کچھ اِس لیے کھپایا ہے)تاکہ اللہ اُن کے اجر پورے کے پورے اُن کو دے اور مزید اپنے فضل سے ان کو عطا فرمائے۔ بےشک اللہ بخشنے والا اور قدردان ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں