quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فاطر 35:4

وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدۡ كُذِّبَتۡ رُسُلٞ مِّن قَبۡلِكَۚ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ ﴿٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور (اے پیغمبر) اگر یہ لوگ تم کو جھٹلائیں تو تم سے پہلے بھی پیغمبر جھٹلائے گئے ہیں۔ اور (سب) کام خدا ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ab agar (aey Nabi) yeh log tumhein jhutlate hain (to yeh koi nayi baat nahin), tumse pehle bhi bahut se Rasool jhutlaye ja chuke hain, aur sarey maamlaat aakhir e kaar Allah hi ki taraf rujoo honay waley hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (اے نبی ﷺ !) اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں ؑ کو جھٹلایا گیا ہے } اور (بالآخر) تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” اب اگر (اے نبی ؐ) یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں ( تو یہ کوئی نئی بات نہیں ) ، تم سے پہلے بھی بہت سے رسول ؐجھٹلائے جاچکے ہیں اور سارے معاملات آخر کار اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے کے تمام رسول بھی جھٹلائے جاچکے ہیں۔ تمام کام اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اوراگریہ لوگ تم کو جھٹلائیں تو تم سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر جھٹلائے جاچکے ہیں اور سارے امور اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو جھٹلائے گئے کتنے رسول تجھ سے پہلے اور اللہ تک پہنچتے ہیں سب کام
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اب اگر  (اے نبیؐ)یہ لوگ تمہیں  جھُٹلاتے ہیں (تو یہ کوئی نئی بات نہیں)تم سے پہلے بھی بہت سے رسُول جھٹلائے جا چکے ہیں، اور سارے معاملات آخر کار اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں