quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يس 36:39

وَٱلۡقَمَرَ قَدَّرۡنَٰهُ مَنَازِلَ حَتَّىٰ عَادَ كَٱلۡعُرۡجُونِ ٱلۡقَدِيمِ ﴿٣٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور چاند کی بھی ہم نے منزلیں مقرر کردیں یہاں تک کہ (گھٹتے گھٹتے) کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہو جاتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur chand, uske liye humne manzilein muqarrar kardi hain yahan tak ke insey guzarta hua woh phir khajur ki sukhi shaakh (dry old branch) ke manind reh jata hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور چاند کی ہم نے منزلیں مقرر کردی ہیں یہاں تک کہ وہ پھر کھجور کی پرانی سوکھی ٹہنی کی طرح ہوجاتا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور چاند ، اس کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سوکھی شاخ کے مانند رہ جاتا ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور چاند کی ہم نے منزلیں مقررکر رکھی ہیں، یہاں تک کہ وه لوٹ کر پرانی ٹہنی کی طرح ہو جاتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور چاند کے لیے ہم نے منزلیں مقررکردیں ، یہاں تک کہ وہ ایسا رہ جاتا ہے جیسے کھجور کی پرانی شاخ
— Maulana Wahiduddin Khan
اور چاند کو ہم نے بانٹ دی ہیں منزلیں یہاں تک کہ پھر آ رہا ہے جیسے ٹہنی پرانی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور چاند، اُس کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سُوکھی شاخ کے مانند رہ جاتا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں