quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يس 36:8

إِنَّا جَعَلۡنَا فِيٓ أَعۡنَٰقِهِمۡ أَغۡلَٰلٗا فَهِيَ إِلَى ٱلۡأَذۡقَانِ فَهُم مُّقۡمَحُونَ ﴿٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال رکھے ہیں اور وہ ٹھوڑیوں تک (پھنسے ہوئے ہیں) تو ان کے سر اُلل رہے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne unki gardano mein tauq (bedi /fetters) daal diye hain jinse woh thodiyon (chins) tak jakade gaye hain, isliye woh sar uthaye khade hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں اور وہ ان کی ٹھوڑیوں تک ہیں پس ان کے سر اونچے اٹھے رہ گئے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
۔ ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دئیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں ، اس لیے وہ سر اٹھائے کھڑے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دیئے ہیں پھر وه ٹھوڑیوں تک ہیں، جس سے ان کے سر اوپر کو الٹ گئے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دئے ہیں سو وہ ٹھوڑیوں تک ہیں ، پس ان کے سراونچے ہورہے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
ہم نے ڈالے ہیں انکی گردنوں میں طوق سو وہ ہیں ٹھوڑیوں تک پھر انکے سر اُلل (ابھر) رہے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے اُن کی گردنوں میں طَوق ڈال دیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں، اس لیے وہ سر اُٹھا ئے کھڑے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں