quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يس 36:81

أَوَلَيۡسَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يَخۡلُقَ مِثۡلَهُمۚ بَلَىٰ وَهُوَ ٱلۡخَلَّـٰقُ ٱلۡعَلِيمُ ﴿٨١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بھلا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ (ان کو پھر) ویسے ہی پیدا کر دے۔ کیوں نہیں۔ اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا اور علم والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kya woh jisne aasmaano aur zameen ko paida kiya ispar qadir nahin hai ke in jaison ko paida kar sakey? Kyun nahin, jabke woh maahir khallaq (superb creator) hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو کیا جس نے پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو وہ اس پر قادر نہیں ہے کہ ان جیسی مخلوق دوبارہ پیدا کر دے ! کیوں نہیں ! جبکہ وہ تو بہت تخلیق فرمانے والا سب کچھ جاننے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اس پر قادر نہیں ہے کہ ان جیسوں کو پیدا کرسکے ؟ کیوں نہیں ، جب کہ وہ ماہر خلاق ہے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے کیا وه ان جیسوں کے پیدا کرنے پرقادر نہیں، بےشک قادر ہے۔ اور وہی تو پیدا کرنے واﻻ دانا (بینا) ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، وہ اس پر قادر نہیں کہ ان جیسوں کو پیدا کردےہاں وہ قادر ہےاوروہی ہے اصل پیدا کرنے والا،جاننے والا
— Maulana Wahiduddin Khan
کیا جس نے بنائے آسمان اور زمین نہیں بنا سکتا ان جیسے کیوں نہیں اور وہی ہے اصل بنانے والا سب کچھ جاننے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اِس پر قادر نہیں ہے کہ اِن جیسوں کو پیدا کر سکے؟ کیوں نہیں، جبکہ وہ ماہر خلاق ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں