quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ص 38:27

وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَآءَ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا بَٰطِلٗاۚ ذَٰلِكَ ظَنُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۚ فَوَيۡلٞ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنَ ٱلنَّارِ ﴿٢٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کائنات ان میں ہے اس کو خالی از مصلحت نہیں پیدا کیا۔ یہ ان کا گمان ہے جو کافر ہیں۔ سو کافروں کے لئے دوزخ کا عذاب ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne is aasmaan aur zameen ko, aur is duniya ko jo inke darmiyan hai , fizool paida nahin kardiya hai, yeh to un logon ka gumaan hai jinhon ne kufr kiya hai aur aisey kaafiron ke liye barbadi hai jahannum ki aag se
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اسے بےکار پیدا نہیں کیا۔ یہ گمان تو ان لوگوں کا ہے جنہوں نے کفر کیا پس ہلاکت اور بربادی ہے ان کافروں کے لیے آگ کی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے اس آسمان اور زمین کو اور اس دنیا کو جو ان کے درمیان ہے ' فضول پیدا نہیں کردیا یہ تو ان لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ہے ، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنم کی آگ سے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ہم نے آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو ناحق پیدا نہیں کیا، یہ گمان تو کافروں کا ہے سو کافروں کے لئے خرابی ہے آگ کی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے زمین اور آسمان اور جو ان کے درمیان ہے عبث نہیں پیدا کیا، یہ ان لوگوں کاگمان ہے جنھوں نے انکار کیا، تو جن لوگوں نے انکار کیا ان کے لیے بربادی ہے آگ سے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہم نے نہیں بنایا آسمان اور زمین کو اور جو ان کے بیچ میں ہے نکما یہ خیال ہے ان کا جو منکر ہیں سو خرابی ہے منکروں کے لیے آگ سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے اس آسمان اور زمین کو اور اس دنیا کو جو ان کی درمیان ہے ، فضول پیدا نہیں  کر دیا ہے۔ یہ تو اُن لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کُفر کیا ہے، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنّم کی آگ سے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں