سورۃ ص 38:28
أَمۡ نَجۡعَلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ كَٱلۡمُفۡسِدِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِ أَمۡ نَجۡعَلُ ٱلۡمُتَّقِينَ كَٱلۡفُجَّارِ ﴿٢٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے۔ کیا ان کو ہم ان کی طرح کر دیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں۔ یا پرہیزگاروں کو بدکاروں کی طرح کر دیں گے
Kya hum un logon ko jo iman laatey hain aur neik aamaal karte hain aur unko jo zameen mein fasad karne waley hain yaksan kardein? Kya muttaqiyon ko hum faajiron(wicked) jaisa kardein
کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے زمین میں فساد مچانے والوں کی طرح کردیں گے ؟ کیا ہم متقیوں کو فاجروں کی طرح کردیں گے ؟
کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لاتے اور نیک عمل کرتے ہیں اور انکو جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں ، یکساں کردیں ؟ کیا متقیوں کو ہم فاجروں جیسا کردیں ؟
کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان ﻻئے اور نیک عمل کیے ان کے برابر کر دیں گے جو (ہمیشہ) زمین میں فساد مچاتے رہے، یا پرہیزگاروں کو بدکاروں جیسا کر دینگے؟
کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور اچھے کام کيے ان کی مانند کردیں گے جوزمین میں فساد کرنے والے ہیں ،یا ہم پرہیزگاروں کو بدکاروں جیسا کردیں گے
کیا ہم کر دیں گے ایمان والوں کو جو کرتے ہیں نیکیاں برابر ان کے جو خرابی ڈالیں ملک میں کیا ہم کر دیں گے ڈرنے والوں کو برابر ڈھیٹھ لوگوں کے
کیا ہم اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے اور نیک عمل کرتے ہیں اور اُن کو جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں یکساں کر دیں؟ کیا متّقیوں کو ہم فاجروں جیسا کر دیں؟