سورۃ ص 38:3
كَمۡ أَهۡلَكۡنَا مِن قَبۡلِهِم مِّن قَرۡنٖ فَنَادَواْ وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٖ ﴿٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتوں کو ہلاک کردیا تو وہ (عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ رہائی کا وقت نہیں تھا
Insey pehle hum aisi kitni hi qaumon ko halaak kar chuke hain (aur jab unki shamat aayi hai) to woh cheekh utthey hain, magar woh waqt bachne ka nahin hota
کتنی ہی قوموں کو ہم نے ان سے پہلے ہلاک کیا ہے تو (عذابِ الٰہی کے وقت) وہ لگے چیخنے ِچلانے حالانکہ تب خلاصی کا وقت نہیں رہا تھا
ان سے ہم کتنی ایسی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں (اور جب ان کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں ' مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا “۔
ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباه کر ڈاﻻ انہوں نے ہر چند چیﺦ وپکار کی لیکن وه وقت چھٹکارے کا نہ تھا.
ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قومیں ہلاک کردیں ، تو وہ پکارنے لگے اور وہ وقت بچنے کا نہ تھا
بہت غارت کر دیں ہم نے ان سے پہلے جماعتیں پھر لگے پکارنے اور وقت نہ رہا تھا خلاصی کا
اِن سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور جب اُن کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا