quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ص 38:6

وَٱنطَلَقَ ٱلۡمَلَأُ مِنۡهُمۡ أَنِ ٱمۡشُواْ وَٱصۡبِرُواْ عَلَىٰٓ ءَالِهَتِكُمۡۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيۡءٞ يُرَادُ ﴿٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو ان میں جو معزز تھے وہ چل کھڑے ہوئے (اور بولے) کہ چلو اور اپنے معبودوں (کی پوجا) پر قائم رہو۔ بےشک یہ ایسی بات ہے جس سے (تم پر شرف وفضلیت) مقصود ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur sardaran e qaum yeh kehte huey nikal gaye ke “ chalo aur dat-tey raho apne maboodon ki ibadat par. Yeh baat to kisi aur hi garaz se kahi ja rahi hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور چل پڑے ان کے سردار (یہ کہتے ہوئے) کہ چلو جائو اور جمے رہو اپنے معبودوں پر یقینا اس بات میں تو کوئی غرض پوشیدہ ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور سرداران قوم یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ ” چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبودوں کی عبادت پر یہ بات تو کسی اور ہی غرض سے کہی جارہی ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
ان کے سردار یہ کہتے ہوئے چلے کہ چلو جی اور اپنے معبودوں پر جمے رہو، یقیناً اس بات میں تو کوئی غرض ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ان کے سرداراُٹھ کھڑے ہوئے کہ چلو اور اپنے معبودوں پرجمے رہو، یہ کوئی مطلب کی بات ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور چل کھڑےہوئے کئ پنچ ان میں سے کہ چلو اور جمے رہو اپنے معبودوں پر بیشک اس بات میں کوئی غرض ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور سردارانِ قوم یہ کہتے ہوئے نِکل گئے کہ ”چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبُودوں کی عبادت پر۔ یہ بات تو کسی اور ہی غرض سے کہی جارہی ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں