سورۃ ص 38:61
قَالُواْ رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدۡهُ عَذَابٗا ضِعۡفٗا فِي ٱلنَّارِ ﴿٦١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
وہ کہیں گے اے پروردگار جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے اس کو دوزخ میں دونا عذاب دے
Phir woh kahenge “Aey hamare Rubb, jisne humein is anjaam ko pahunchane ka bandobast kiya usko dozakh ka dohra azaab de”
وہ کہیں گے : پروردگار ! جس نے یہ سب کچھ ہمارے لیے آگے بھیجا ہے تو اس کے لیے عذاب کو آگ میں دوگنا بڑھا دے
پھر وہ کہیں گے ” اے ہمارے رب ، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا ، اس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے “۔
وه کہیں گے اے ہمارے رب! جس نے (کفر کی رسم) ہمارے لئے پہلے سے نکالی ہو اس کے حق میں جہنم کی دگنی سزا کر دے.
وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب، جوشخص اس کو ہمارے آگے لایا اس کو تو دو نا عذاب دے، جہنم میں
وہ بولے اے رب ہمارے جو کوئی لایا ہمارے پیش یہ سو بڑھا دے اسکو دونا عذاب آگ میں
پھر وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا اُس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے"