quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الزمر 39:24

أَفَمَن يَتَّقِي بِوَجۡهِهِۦ سُوٓءَ ٱلۡعَذَابِ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ وَقِيلَ لِلظَّـٰلِمِينَ ذُوقُواْ مَا كُنتُمۡ تَكۡسِبُونَ ﴿٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بھلا جو شخص قیامت کے دن اپنے منہ سے برے عذاب کو روکتا ہو (کیا وہ ویسا ہوسکتا ہے جو چین میں ہو) اور ظالموں سے کہا جائے گا کہ جو کچھ تم کرتے رہے تھے اس کے مزے چکھو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ab us shaks ki bad-haali ka tum kya andaza kar sakte ho jo qayamat ke roz azaab ki sakht maar apne mooh par lega? Aisey zaalimon se to kehdiya jayega ke ab chakko maza us kamayi ka jo tum karte rahey thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
بھلا وہ شخص جو اپنے چہرے پر روکے گا بدترین عذاب قیامت کے دن ! اور کہہ دیا جائے گا ان ظالموں سے کہ اب چکھو مزہ اس کا جو کچھ کمائی تم کرتے رہے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اب اس شخص کی بدحالی کا تم کیا اندازہ کرسکتے ہو جو قیامت کے روز عذاب کی سخت مار اپنے منہ پر لے گا ؟ ایسے ظالموں سے تو کہہ دیا جائے گا کہ اب چکھو مزہ ، اس کمائی کا جو تم کرتے رہے تھے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
بھلا جو شخص قیامت کے دن کے بدترین عذاب کی سپر (ڈھال) اپنے منھ کو بنائے گا۔ (ایسے) ﻇالموں سے کہا جائے گا کہ اپنے کیے کا (وبال) چکھو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کیا وہ شخص جو قیامت کے دن اپنے چہرے کو برے عذاب کی سپربنائے گا، اور ظالموں سے کہا جائے گا کہ چکھو مزہ اس کمائی کا جو تم کرتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
بھلا ایک وہ جو روکتا ہے اپنے منہ پر عذاب دن قیامت کے اور کہے گا بے انصافوں کو چکھو جو تم کماتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اب اُس شخص کی بدحالی کا تم کیا اندازہ کر سکتے ہو جو قیامت کے روز عذاب کی سخت مار اپنے منہ پر لے گا؟ ایسے ظالموں سے کہہ دیا جائے گا کہ اب چکھو مزہ اُس کمائی کا جو تم کرتے رہے تھے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں