سورۃ الزمر 39:64
قُلۡ أَفَغَيۡرَ ٱللَّهِ تَأۡمُرُوٓنِّيٓ أَعۡبُدُ أَيُّهَا ٱلۡجَٰهِلُونَ ﴿٦٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کہہ دو کہ اے نادانو! تم مجھ سے یہ کہتے ہو کہ میں غیر خدا کی پرستش کرنے لگوں
(Aey Nabi) insey kaho “phir kya aey jaahilon (ignorant), tum Allah ke siwa kisi aur ki bandagi karne ke liye mujhse kehte ho?”
(اے نبی ﷺ !) آپ کہہ دیجئے کہ اے جاہلو ! کیا تم مجھے بھی یہ مشورہ دے رہے ہو کہ میں اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کروں ؟
:”(اے نبی ﷺ ان سے کہو ' پھر کیا اے جاہلو ' تم اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنے کے لیے مجھ سے کہتے ہو
آپ کہہ دیجئے اے جاہلو! کیا تم مجھ سے اللہ کے سوا اوروں کی عبادت کو کہتے ہو.
کہوکہ اے نادانو، کیا تم مجھ کو غیر اللہ کی عبادت کرنے کے لیے کہتے ہو
تو کہہ اب اللہ کے سوائے کسی کو بتلاتے ہو کہ پوجوں اے نادانو
(اے نبیؐ) اِن سے کہو "پھر کیا اے جاہلو، تم اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کرنے کے لیے مجھ سے کہتے ہو؟"