quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الزمر 39:70

وَوُفِّيَتۡ كُلُّ نَفۡسٖ مَّا عَمِلَتۡ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَا يَفۡعَلُونَ ﴿٧٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جس شخص نے جو عمل کیا ہوگا اس کو اس کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اس کو سب کی خبر ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur har mutanaffis ko jo kuch bhi usney amal kiya tha uska poora poora badla diya jayega. Log jo kuch bhi karte hain Allah usko khoob jaanta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور پورا پورا دے دیا جائے گا ہر جان کو جو کچھ کہ اس نے عمل کیا ہوگا اور اللہ خوب جانتا ہے جو عمل یہ لوگ کر رہے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اسنے عمل کیا تھا ، اس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا۔ لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں ، اللہ اس کو خوب جانتا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جس شخص نے جو کچھ کیا ہے بھرپور دے دیا جائے گا، جو کچھ لوگ کر رہے ہیں وه بخوبی جاننے واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا بدلہ دیا جائے گااور وہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور پورا ملے ہر جی کو جو اس نے کیا اور اسکو خوب خبر ہے جو کچھ کرتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اُس نے عمل کیا تھا اُس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں