quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النساء 4:10

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَأۡكُلُونَ أَمۡوَٰلَ ٱلۡيَتَٰمَىٰ ظُلۡمًا إِنَّمَا يَأۡكُلُونَ فِي بُطُونِهِمۡ نَارٗاۖ وَسَيَصۡلَوۡنَ سَعِيرٗا ﴿١٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

لوگ یتیموں کا مال ناجائز طور پر کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہیں۔ اور دوزخ میں ڈالے جائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jo log zulm ke saath yateemon ke maal khate hain dar-haqeeqat woh apne pait aag se bharte hain aur woh zaroor jahannum ki bhadakti hui aag mein jhonke jayenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقیناً وہ لوگ جو یتیموں کا مال ہڑپ کرتے ہیں ناحق) وہ تو اپنے پیٹوں میں آگ ہی بھر رہی ہیں اور وہ عنقریب بھڑکتی آگ میں داخل ہوں گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پس چاہئے کہ وہ خدا کا خوف کریں ۔ اور راستی کی بات کریں ۔ جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کا مال کھاتے ہیں درحقیقت وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں ۔ اور وہ ضرور جہنم کی بڑھکتی ہوئی آگ میں جھونکے جائیں گے
— Fi Zilal al-Qur'an
جو لوگ ناحق ﻇلم سے یتیموں کا مال کھا جاتے ہیں، وه اپنے پیٹ میں آگ ہی بھر رہے ہیں اور عنقریب وه دوزخ میں جائیں گے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
جو لوگ یتیموں کا مال ناحق کھاتے ہیں ، وہ لوگ اپنے پیٹوں میں آگ بھر رہے ہیں اور وہ عنقریب بھڑکتی ہوئی آگ میں ڈالے جائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ کہ کھاتے ہیں مال یتیموں کا ناحق وہ لوگ اپنے پیٹوں میں آگ ہی بھر رہے ہیں اور عنقریب داخل ہوں گے آگ میں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں درحقیقت وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں اور وہ ضرور جہنّم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونکے جائیں گے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں