quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النساء 4:139

ٱلَّذِينَ يَتَّخِذُونَ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۚ أَيَبۡتَغُونَ عِندَهُمُ ٱلۡعِزَّةَ فَإِنَّ ٱلۡعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعٗا ﴿١٣٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kya yeh log izzat ki talab mein unke paas jatey hain? Halaanke izzat to sari ki sari Allah hi ke liye hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
جو اہل ایمان کو چھوڑ کر کفار کو اپنادوست بناتے ہیں حالانکہ عزت تو کلُ کی کل اللہ کے اختیار میں ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کیا یہ لوگ عزت کی طلب میں ان کے پاس جاتے ہیں ؟ حالانکہ عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کے لئے ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
جن کی یہ حالت ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے پھرتے ہیں، کیا ان کے پاس عزت کی تلاش میں جاتے ہیں؟ (تو یاد رکھیں کہ) عزت تو ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہ لوگ جو مومنوں کو چھوڑ کر منکروں کو دوست بناتے ہیں ، کیا وہ ان کے پاس عزت کی تلاش کر رہے ہیں ، تو عزت ساری اللہ کے ليے ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
وہ جو بناتے ہیں کافروں کو اپنارفیق مسلمانوں کو چھوڑ کر کیا ڈھونڈھتے ہیں ان کے پاس عزت سو عزت تو اللہ ہی کے واسطے ہے ساری
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کیا یہ عزت کی طلب میں ان کے پاس جاتے ہیں؟ حالانکہ عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کے لیے ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں