quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النساء 4:152

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦ وَلَمۡ يُفَرِّقُواْ بَيۡنَ أَحَدٖ مِّنۡهُمۡ أُوْلَـٰٓئِكَ سَوۡفَ يُؤۡتِيهِمۡ أُجُورَهُمۡۚ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمٗا ﴿١٥٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی میں فرق نہ کیا (یعنی سب کو مانا) ایسے لوگوں کو وہ عنقریب ان (کی نیکیوں) کے صلے عطا فرمائے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ba-khilaf iske jo log Allah aur uske tamaam Rasoolon ko maanein, aur unke darmiyan tafreeq na karein, unko hum zaroor unke ajar ata karenge, aur Allah bada darguzar farmane wala aur Reham karne wala hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اللہ اور اس کے رسولوں پر اور انہوں نے ان میں سے کسی کے مابین کوئی تفریق نہیں کی یہ وہ لوگ ہیں کہ جنہیں اللہ ان کے اجر عطا فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ غفور اور رحیم ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
بخلاف اس کے جو لوگ اللہ اور اس کے تمام رسولوں کو مانیں اور ان کے درمیان تفریق نہ کریں ‘ ان کو ہم ضرور ان کے اجر عطا کریں گے اور اللہ بڑا درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جو لوگ اللہ پر اور اس کے تمام پیغمبروں پر ایمان ﻻتے ہیں اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کرتے، یہ ہیں جنہیں اللہ ان کو پورا ﺛواب دے گا اور اللہ بڑی مغفرت واﻻ بڑی رحمت واﻻ ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی كے درميان فرق نہ کیا، ان کو اللہ ان کا اجر دے گا اور اللہ غفور اور رحیم ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جو لوگ ایمان لائے اللہ پر اور اسکے رسولوں پر اور جدا نہ کیا ان میں سے کسی کو ان کو جلد دے گا انکے ثواب اور اللہ ہے بخشنے والا مہربان
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
بخلاف اس کے جو لوگ اللہ اور اس کے تمام رسولوں کو مانیں، اور ان کے درمیان تفریق نہ کریں، ان کو ہم ضرور ان کے اجر عطا کریں گے ، اور اللہ بڑا درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں