quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النساء 4:22

وَلَا تَنكِحُواْ مَا نَكَحَ ءَابَآؤُكُم مِّنَ ٱلنِّسَآءِ إِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَۚ إِنَّهُۥ كَانَ فَٰحِشَةٗ وَمَقۡتٗا وَسَآءَ سَبِيلًا ﴿٢٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہو ان نکاح مت کرنا (مگر جاہلیت میں) جو ہوچکا (سوہوچکا) یہ نہایت بےحیائی اور (خدا کی) ناخوشی کی بات تھی۔ اور بہت برا دستور تھا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur jin auraton se tumhare baap nikah kar chuke hon unse hargiz nikah na karo, magar jo pehle ho chuka so ho chuka. Dar-haqeeqat yeh ek behayayi ka fail (kaam) hai, napasandida hai aur bura chalan hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہوں ان سے تم نکاح مت کرو یقیناً یہ بڑی بےحیائی کی بات ہے اور اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑکانے والی ہے اور بہت ہی برا راستہ ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کرچکے ہیں ان سے ہر گز نکاح نہ کرو ‘ مگر جو پہلے ہوچکا سو ہوچکا ، درحقیقت یہ ایک بےحیائی کا فعل ہے ‘ ناپسندیدہ ہے ۔ اور برا چلن ہے ۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپوں نے نکاح کیا ہے مگر جو گزر چکا ہے، یہ بے حیائی کا کام اور بغض کا سبب ہے اور بڑی بری راه ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ان عورتوں سے نکاح مت کرو جن سے تمھارے باپ نکاح کرچکے ہیں ، مگر جو پہلے ہوچکا بے شک یہ بے حیائی ہے اور نفرت کی بات ہے اور بہت برا طریقہ ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور نکاح میں نہ لاؤ جن عورتوں کو نکاح میں لائے تمہارے باپ مگر جو پہلے ہو چکا یہ بے حیائی ہے اور کام ہے غضب کا اور برا چلن ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نکاح کر چکے ہوں اُن سے ہرگز نکاح نہ کرو، مگر جو پہلے ہوچکا سو ہوچکا۔ درحقیقت یہ ایک بے حیائی کا فعل ہے، ناپسندیدہ ہے اور بُرا چلن ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں