quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النساء 4:21

وَكَيۡفَ تَأۡخُذُونَهُۥ وَقَدۡ أَفۡضَىٰ بَعۡضُكُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٖ وَأَخَذۡنَ مِنكُم مِّيثَٰقًا غَلِيظٗا ﴿٢١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور تم دیا ہوا مال کیونکر واپس لے سکتے ہو جب کہ تم ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرچکے ہو۔ اور وہ تم سے عہد واثق بھی لے چکی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur aakhir tum usey kis tarah le logey jabke tum ek dusre se lutf-andoz ho chuke ho aur woh tumse pukhta ahad le chuki hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور تم اسے کیسے واپس لے سکتے ہو جبکہ تم ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرچکے ہو ؟ اور وہ تم سے مضبوط قول وقرار لے چکی ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور آخر تم اسے کس طرح واپس لے لوگے جبکہ تم ایک دوسرے سے لطف اندوز ہوچکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
تم اسے کیسے لے لو گے حاﻻنکہ تم ایک دوسرے سے مل چکے ہو اور ان عورتوں نے تم سے مضبوط عہد وپیمان لے رکھا ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور تم کس طرح اس کو لو گے جب کہ ایک، دوسرے سے خلوت کرچکا ہے اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کیونکہ اس کو لے سکتے ہو اور پہنچ چکا ہے تم میں کا ایک دوسرے تک اور لے چکیں وہ عورتیں تم سے عہد پختہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور آخر تم اُسے کس طرح لے لوگے جب کہ تم ایک دُوسرے سے لُطف اندوز ہو چکے ہو اور وہ تم سے پختہ عہد لے چکی ہیں؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں