quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النساء 4:73

وَلَئِنۡ أَصَٰبَكُمۡ فَضۡلٞ مِّنَ ٱللَّهِ لَيَقُولَنَّ كَأَن لَّمۡ تَكُنۢ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُۥ مَوَدَّةٞ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ مَعَهُمۡ فَأَفُوزَ فَوۡزًا عَظِيمٗا ﴿٧٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اگر خدا تم پر فضل کرے تو اس طرح سے کہ گویا تم میں اس میں دوستی تھی ہی نہیں (کہ افسوس کرتا اور) کہتا ہے کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو مقصد عظیم حاصل کرتا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur agar Allah ki taraf se tumpar fazal ho to kehta hai aur is tarah kehta hai ke goya tumhare aur uske darmiyaan muhabbat ka to koi taaluq tha hi nahin ke kaash main bhi inke saath hota to bada kaam ban jata
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اگر تمہیں کوئی فضل پہنچ جائے اللہ کی طرف سے تو اس وقت وہ پھر (حسرت کے ساتھ) کہے گا جیسے تمہارے اور اس کے درمیان محبت کا کوئی تعلق تھا ہی نہیں اے کاش کہ میں بھی ان کے ساتھ گیا ہوتا تو یہ بڑی کامیابی مجھے بھی حاصل ہوجاتی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور اگر اللہ کی طرف سے تم پر فضل ہو تو کہتا ہے اور اس طرح کہتا ہے کہ گویا تمہارے اور اس کے درمیان محبت کا تو کوئی تعلق تھا ہی نہیں کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑا کام بن جاتا
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اگر تمہیں اللہ تعالیٰ کا کوئی فضل مل جائے تو اس طرح کہ گویا تم میں ان میں دوستی تھی ہی نہیں، کہتے ہیں کاش! میں بھی ان کے ہمراه ہوتا تو بڑی کامیابی کو پہنچتا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اگر تم کو اللہ کا کوئی فضل حاصل ہو تو کہتا ہے، گویا تمھارے اور اس کے درمیان کوئی رشتۂ محبت ہی نہیں ، کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی کامیابی حاصل کرتا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اگر تم کو پہنچا فضل اللہ کی طرف سے تو اس طرح کہنے لگے گا کہ گویا نہ تھی تم میں اور اس میں کچھ دوستی اے کاش کہ میں ہوتا انکے ساتھ تو پاتا بڑی مراد
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور اگر اللہ کی طرف سے تم پر فضل ہو تو کہتا ہے اور اس طرح کہتا ہے کہ گویا تمہارے اور اس کے درمیان محبت کا تو کوئی تعلق تھا ہی نہیں کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑا کام بن جاتا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں