سورۃ غافر 40:16
يَوۡمَ هُم بَٰرِزُونَۖ لَا يَخۡفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِنۡهُمۡ شَيۡءٞۚ لِّمَنِ ٱلۡمُلۡكُ ٱلۡيَوۡمَۖ لِلَّهِ ٱلۡوَٰحِدِ ٱلۡقَهَّارِ ﴿١٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جس روز وہ نکل پڑیں گے ان کی کوئی چیز خدا سے مخفی نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہت ہے؟ خدا کی جو اکیلا اور غالب ہے
Woh din jabke sab log bay purdah hongey, Allah se unki koi baat bhi chupi hui na hogi ( us roz pukar kar poochca jayega) aaj baadshahi kiski hai? (saara aalam pukar utthega) Allah waahid-e-qahhar (the One the Overpowering) ki
جس روز یہ سامنے نکل کھڑے ہوں گے ان کی کوئی چیز بھی اللہ سے مخفی نہیں ہوگی کس کے لیے ہے بادشاہی آج کے دن ؟ (جواب ملے گا :) اکیلے اللہ کے لیے ہے جو تمام کائنات پر چھایا ہوا ہے
وہ دن جب کہ سب لوگ بےپردہ ہوں گے ، اللہ سے ان کی کوئی بات چھپی ہوئی نہ ہوگی۔ (اس روز پکار کر پوچھا جائے گا) آج بادشاہی کس کی ہے ؟ (ساراعالم پکار اٹھے گا) اللہ واحد قہار کی
جس دن سب لوگ ﻇاہر ہو جائیں گے، ان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیده نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہی ہے؟ فقط اللہ واحد و قہار کی.
جس دن کہ وہ ظاہر ہوں گے اللہ سے ان کی کوئی چیز چھپی ہوئی نہ ہوگیآج بادشاہی کس کی ہےاللہ واحد قہار کی
جس دن وہ لوگ نکل کھڑے ہوں گے چھپی نہ رہے گی اللہ پر اُنکی کوئی چیز کس کا راج ہے اُس دن اللہ کا ہے جو اکیلا ہے دباؤ والا
وہ دن جبکہ سب لوگ بے پردہ ہوں گے، اللہ سے ان کی کوئی بات بھی چھُپی ہوئی نہ ہوگی۔ (اُس روز پکار کر پُوچھا جائے گا)آج بادشاہی کس کی ہے؟ (سارا عالم پکار اُٹھے گا)اللہ واحد قہّار کی