quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ غافر 40:15

رَفِيعُ ٱلدَّرَجَٰتِ ذُو ٱلۡعَرۡشِ يُلۡقِي ٱلرُّوحَ مِنۡ أَمۡرِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ لِيُنذِرَ يَوۡمَ ٱلتَّلَاقِ ﴿١٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

مالک درجات عالی اور صاحب عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے وحی بھیجتا ہے تاکہ ملاقات کے دن سے ڈراوے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Woh buland darajon wala, Maalik e Arsh hai apne bandon mein se jispar chahta hai apne hukum se rooh nazil kar deta hai taa-ke woh mulaqat ke din se khabardar karde
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(وہی اللہ ہے) درجات کو بلند کرنے والا عرش کا مالک۔ یہاں پھر اللہ کی شان کا بیان مرکب اضافی کی شکل میں ہوا ہے وہ القا کرتا ہے روح کو اپنے امر میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے تاکہ وہ خبردار کر دے (لوگوں کو) ملاقات کے دن سے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہ بلند دوجوں والا ، مالک عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے ، اپنے حکم سے روح نازل کردیتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے خبردار کردے
— Fi Zilal al-Qur'an
بلند درجوں واﻻ عرش کامالک وه اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے وحی نازل فرماتا ہے، تاکہ وه ملاقات کے دن سے ڈرائے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہ بلند درجوں والا، عرش کامالک ہےوہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے وحی بھیجتا ہے، تاکہ وہ ملاقات کے دن سے ڈرائے
— Maulana Wahiduddin Khan
وہی ہے اونچے درجوں والا مالک عرش کا اتارتا ہے بھید کی بات اپنے حکم سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں تاکہ وہ ڈرائے ملاقات کے دن سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہ بلند درجوں والا، مالکِ عرش ہے۔ اپنے بندوں میں سے جس  پر چاہتا ہے اپنے حکم سے رُوح نازل کردیتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے خبردار کر دے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں