quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ غافر 40:42

تَدۡعُونَنِي لِأَكۡفُرَ بِٱللَّهِ وَأُشۡرِكَ بِهِۦ مَا لَيۡسَ لِي بِهِۦ عِلۡمٞ وَأَنَا۠ أَدۡعُوكُمۡ إِلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡغَفَّـٰرِ ﴿٤٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تم مجھے اس لئے بلاتے ہو کہ خدا کے ساتھ کفر کروں اور اس چیز کو اس کا شریک مقرر کروں جس کا مجھے کچھ بھی علم نہیں۔ اور میں تم کو (خدائے) غالب (اور) بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Tum mujhey is baat ki dawat detey ho ke main Allah se kufr karoon aur uske saath un hastiyon ko shareek thehraun jinhein main nahin jaanta Halaanke main tumhein us zabardast magfirat karne wale khuda ki taraf bula raha hoon
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تم مجھے دعوت دے رہے ہو اس بات کی کہ میں اللہ کا کفر کروں اور شریک ٹھہرائوں اس کے ساتھ جس کا مجھے کوئی علم نہیں اور میں تمہیں بلا رہا ہوں اس ذات کی طرف جو زبردست ہے بخشش کرنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور اس کے ساتھ ان ہستیوں کو شریک ٹھہراؤں جنہیں میں نہیں جانتا ، حالانکہ کہ میں تمہیں اس زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بلارہا ہوں
— Fi Zilal al-Qur'an
تم مجھے یہ دعوت دے رہے ہوکہ میں اللہ کے ساتھ کفر کروں اور اس کے ساتھ شرک کروں جس کا کوئی علم مجھے نہیں اور میں تمہیں غالب بخشنے والے (معبود) کی طرف دعوت دے رہا ہوں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
تم مجھ کو بلارہے ہوکہ میں خدا کے ساتھ کفر کروں اور ایسی چیز کو اس کا شریک بناؤں جس کا مجھے کوئی علم نہیں اور میں تم کو زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بلارہاہوں
— Maulana Wahiduddin Khan
تم بلاتے ہو مجھکو کہ منکر ہو جاؤں اللہ سے اور شریک ٹھہراؤں اُسکا اُسکو جسکی مجھکو خبر نہیں اور میں بلاتا ہوں تمکو اس زبردست گناہ بخشنے والے کی طرف
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور اس کے ساتھ اُن ہستیوں کو شریک ٹھہراوٴں جنہیں میں نہیں جانتا ، حالانکہ میں تمہیں اُس زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بُلا رہا ہوں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں