quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ غافر 40:44

فَسَتَذۡكُرُونَ مَآ أَقُولُ لَكُمۡۚ وَأُفَوِّضُ أَمۡرِيٓ إِلَى ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَصِيرُۢ بِٱلۡعِبَادِ ﴿٤٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو بات میں تم سے کہتا ہوں تم اسے آگے چل کر یاد کرو گے۔ اور میں اپنا کام خدا کے سپرد کرتا ہوں۔ بےشک خدا بندوں کو دیکھنے والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aaj jo kuch main keh raha hoon , anqareeb woh waqt aayega jab tum usey yaad karogey aur apna maamla main Allah ke supurd karta hoon, woh apne bandon ka nigehbaan hai”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو عنقریب تم یاد کرو گے (یہ باتیں) جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اور میں تو اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کرتا ہوں اللہ یقینا اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
آج جو کچھ میں کہہ رہا ہوں ، عنقریب وہ وقت آئے گا ، جب تم اسے یاد کروگے۔ اور اپنا معاملہ میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں ، وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس تم آگے چل کر میری بات کو یاد کروگےاور میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک اللہ تمام بندوں کا نگراں ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
سو آگے یاد کرو گے جو میں کہتا ہوں تمکو اور میں سونپتا ہوں اپنا کام اللہ کو بیشک اللہ کی نگاہ میں ہیں سب بندے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
آج جو کچھ میں کہہ رہا ہوں، عنقریب وہ وقت آئے گا جب تم اُسے یاد کرو گے۔ اور اپنا  معاملہ میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں، وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں