سورۃ غافر 40:50
قَالُوٓاْ أَوَلَمۡ تَكُ تَأۡتِيكُمۡ رُسُلُكُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِۖ قَالُواْ بَلَىٰۚ قَالُواْ فَٱدۡعُواْۗ وَمَا دُعَـٰٓؤُاْ ٱلۡكَٰفِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَٰلٍ ﴿٥٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
وہ کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے پیغمبر نشانیاں لے کر نہیں آئے تھے۔ وہ کہیں گے کیوں نہیں تو وہ کہیں گے کہ تم ہی دعا کرو۔ اور کافروں کی دعا (اس روز) بےکار ہوگی
Woh poochenge “kya tumhare paas tumhare Rasool bayyinaat (clear proofs) lekar nahin aatey rahey thay?” woh kahenge “haan” jahannum ke ahalkar bolenge: “phir tum hi dua karo, aur kafiron ki dua akarat (vain) hi janey wali hai.”
وہ جواب میں کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس رسول ؑ نہیں آتے رہے تھے واضح نشانیوں (اور واضح تعلیمات) کے ساتھ ؟ وہ کہیں گے : ہاں (آئے تو تھے) ! وہ کہیں گے : تو اب تم خود ہی پکارو ! اور کافروں کی دعا نہیں ہے مگر بھٹک کر رہ جانے والی۔
وہ پوچھیں گے ” کیا تمہارے پاس رسول بینات لے کر نہیں آتے رہے تھے ؟ “ وہ کہیں گے ” ہاں “۔ جہنم کے اہل کار بولیں گے :” پھر تو تم ہی دعا کرو ، اور کافروں کی دعا اکارت ہی جانے والی ہے
وه جواب دیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہارے رسول معجزے لے کر نہیں آئے تھے؟ وه کہیں گے کیوں نہیں، وه کہیں گے کہ پھر تم ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا محض بے اﺛر اور بےراه ہے.
وہ کہیں گے، کیا تمھارے پاس تمھارے رسول واضح دلیلیں لے کر نہیں آئے وہ کہیں گے کہ ہاں ،نگہبان کہیں گے پھر تم ہی درخواست کرواور منکروں کی پکار اکارت ہی جانے والی ہے
وہ بولے کیا نہ آتے تھے تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی نشانیاں لے کر کہیں گے کیوں نہیں بولے پھر پکارو اور کچھ نہیں کافروں کا پکارنا مگر بھٹکنا
وہ پوچھیں گے”کیا تمہارے پاس تمہارے رسُول بیّنات لے کر نہیں آتے رہے تھے؟“وہ کہیں گے”ہاں۔“ جہنّم کے اہل کار بولیں گے”پھر تو تم ہی دُعا کرو ، اور کافروں کی دُعا اکارت ہی جانے والی ہے۔“