سورۃ غافر 40:56
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُجَٰدِلُونَ فِيٓ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ سُلۡطَٰنٍ أَتَىٰهُمۡ إِن فِي صُدُورِهِمۡ إِلَّا كِبۡرٞ مَّا هُم بِبَٰلِغِيهِۚ فَٱسۡتَعِذۡ بِٱللَّهِۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ ﴿٥٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جو لوگ بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں ان کے دلوں میں اور کچھ نہیں (ارادہٴ) عظمت ہے اور وہ اس کو پہنچنے والے نہیں تو خدا کی پناہ مانگو۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
Haqeeqat yeh hai ke jo log kisi sanad o hujjat ke bagair jo unke paas aayi ho, Allah ki aayat mein jhagade kar rahey hain unke dilon mein kibr (ghamand /pride) bhara hua hai. Magar woh us badayi ko pahunchne waley nahin hain jiska woh ghamand rakhte hain. Bas Allah ki panaah maang lo, woh sabkuch dekhta aur sunta hai
یقینا وہ لوگ جو اللہ کی آیات میں جھگڑے ڈالتے ہیں بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو نہیں ہے ان کے دلوں میں کچھ مگر تکبر جس تک وہ پہنچنے والے نہیں ہیں پس آپ اللہ کی پناہ طلب کیجیے یقینا وہ سب کچھ سننے والا ہرچیز کو دیکھنے والا ہے
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ کسی سند وحجت کے بغیر ، جو انکے پاس آئی ہو ، اللہ کی آیات میں جھگڑے رہے ہیں ، ان کے دلوں میں کبر بھرا ہوا ہے ، مگر وہ اس بڑائی کو پہنچنے والے نہیں ہیں جس کا وہ گھمنڈرکھتے ہیں۔ بس اللہ کی پناہ مانگ لو ، وہ سب کچھ دیکھتا اور سنتا ہے
جو لوگ باوجود اپنے پاس کسی سند کے نہ ہونے کے آیات الٰہی میں جھگڑا کرتے ہیں ان کے دلوں میں بجز نری بڑائی کے اور کچھ نہیں وه اس تک پہنچنے والے ہی نہیں، سو تو اللہ کی پناه مانگتا ره بیشک وه پورا سننے واﻻ اور سب سے زیاده دیکھنے واﻻ ہے.
جو لوگ کسی سند کے بغیر جو ان کے پاس آئی ہو، اللہ کی آیتوں میں جھگڑے نکالتے ہیں ، ان کے دلوں میں صرف بڑائی ہے کہ وہ اس تک کبھی پہنچنے والے نہیں ، پس تم اللہ کی پناہ مانگو، بے شک وہ سُننے والا ہے، دیکھنے والا ہے
جو لوگ جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں بغیر کسی سند کے جو پہنچی ہو انکو اور کوئی بات نہیں انکے دلوں میں غرور ہے کہ کبھی نہ پہنچیں گے اُس تک سو تو پناہ مانگ اللہ کی بیشک وہ سنتا دیکھتا ہے
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ کسی سَنَد و حجّت کے بغیر جو اُن کے پاس آئی ہو، اللہ کی آیات میں جھگڑے کر رہے ہیں اُن کے دلوں میں کِبر بھرا ہوا ہے، مگر وہ اُس بڑائی کو پہنچنے والے نہیں ہیں جس کا وہ گھمنڈ رکھتے ہیں۔ بس اللہ کی پناہ مانگ لو، وہ سب کچھ دیکھتا اور سُنتا ہے