سورۃ غافر 40:59
إِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَأٓتِيَةٞ لَّا رَيۡبَ فِيهَا وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يُؤۡمِنُونَ ﴿٥٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
قیامت آنے والی ہے اس میں کچھ شک نہیں۔ لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں رکھتے
Yaqeenan qayamat ki ghadi aane waali hai. Uske aane mein koi shakk nahin, magar aksar log nahin maante
(اور دیکھو !) یقینا قیامت آکر رہے گی اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں۔
یقیناً قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، اسکے آنے میں کوئی شک نہیں ، مگر اکثر لوگ نہیں مانتے
قیامت بالیقین اور بےشبہ آنے والی ہے، لیکن (یہ اور بات ہے کہ) بہت سے لوگ ایمان نہیں ﻻتے.
بے شک قیامت آکر رہے گی اس میں کوئی شک نہیں ، مگر اکثر لوگ نہیں مانتے
تحقیق قیامت آنی ہے اس میں دھوکا نہیں ولیکن بہت لوگ نہیں مانتے
یقیناً قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، اس کے آنے میں کوئی شک نہیں، مگر اکثر لوگ نہیں مانتے۔