سورۃ فصلت 41:11
ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰٓ إِلَى ٱلسَّمَآءِ وَهِيَ دُخَانٞ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡأَرۡضِ ٱئۡتِيَا طَوۡعًا أَوۡ كَرۡهٗا قَالَتَآ أَتَيۡنَا طَآئِعِينَ ﴿١١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوشی سے آتے ہیں
Phir woh aasmaan ki taraf mutwajjeh huwa Jo us waqt mehaz dhuwan (smoke) tha. Usne aasman aur zameen se kaha “wajood mein aa jao, khwa tum chaho ya na chaho.” Dono ne kaha “ hum aa gaye farma bardaron ki tarah”
پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور ابھی وہ ایک دھواں سا تھا تو اس نے آسمان اور زمین سے کہا کہ تم دونوں چلے آئو خوشی سے یا جبراً ! ان دونوں نے کہا کہ ہم حاضر ہیں پوری آمادگی کے ساتھ۔
پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا ، جو اس وقت محض دھواں تھا۔ اس نے آسمان اور زمین سے کہا ” وجود میں آجاؤ، خواہ تم چاہو یا نہ چاہو “۔ دونوں نے کہا ” ہم آگئے فرمانبرداروں کی طرح
پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وه دھواں (سا) تھا پس اس سے اور زمین سے فرمایا کہ تم دونوں خوشی سے آؤ یا ناخوشی سے دونوں نے عرض کیا ہم بخوشی حاضر ہیں.
پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوااور وہ دھواں تھاپھر اس نے آسمان اور زمین سے کہا کہ تم دونوں آؤ خوشی سے یا ناخوشی سے دونوں نے کہا کہ ہم خوشی سے حاضر ہیں
پھر چڑھا آسمان کو اور وہ دھواں ہو رہا تھا پھر کہا اسکو اور زمین کو آؤ تم دونوں خوشی سے یا زور سے وہ بولے ہم آئے خوشی سے
پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا جو اُس وقت دھواں تھا۔ اُس نے آسمان اور زمین سے کہا”وجود میں آجاوٴ، خواہ تم چاہو یا نہ چاہو۔“ دونوں نے کہا”ہم آگئے فرمانبرداروں کی طرح۔“