سورۃ فصلت 41:10
وَجَعَلَ فِيهَا رَوَٰسِيَ مِن فَوۡقِهَا وَبَٰرَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَآ أَقۡوَٰتَهَا فِيٓ أَرۡبَعَةِ أَيَّامٖ سَوَآءٗ لِّلسَّآئِلِينَ ﴿١٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور اسی نے زمین میں اس کے اوپر پہاڑ بنائے اور زمین میں برکت رکھی اور اس میں سب سامان معیشت مقرر کیا (سب) چار دن میں۔ (اور تمام) طلبگاروں کے لئے یکساں
Usne (zameen ko wajood mein laane ke baad) upar se ispar pahadh (mountains) jamaa diye aur ismein barakatein rakh di aur iske andar sab maangne waalon ke liye har ek ki talab o haajat ke mutaabiq theek andaze se khuraak ka saaman muhaiyya kardiya. Yeh sab kaam chaar (four) din mein ho gaye
اور اس میں اس نے بنائے پہاڑوں کے لنگر اس کے اوپر سے اور اس میں برکات پیدا کیں اور اس میں اندازے مقررکیے اس کی غذائوں کے چار دنوں میں تمام سائلین کے لیے برابر
اس نے (زمین کو وجود میں لانے کے بعد) اوپر سے اس پر پہاڑ جما دیئے اور اس میں برکتیں رکھ دیں اور اس کے اندر سب مانگنے والوں کے لیے ہر ایک کی طلب و حاجت کے مطابق ٹھیک انداز سے خوراک کا سامان مہیا کردیا۔ یہ سب کام چار دن میں ہوگئے
اور اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑ گاڑ دیے اوراس میں برکت رکھ دی اوراس میں (رہنے والوں کی) غذاؤں کی تجویز بھی اسی میں کر دی (صرف) چار دن میں، ضرورت مندوں کے لیے یکساں طور پر.
اور اس نے زمین میں اس کے اوپر پہاڑ بنائےاور اس میں فائدے کی چیزیں رکھ دیں اور اس میں اس کی غذائیں ٹھہرادیں چار دن میں ، پورا ہوا پوچھنے والوں کے لیے
اور رکھے اس میں بھاری پہاڑ اوپر سے اور برکت رکھی اسکے اندر اور ٹھہرائیں اُسمیں خوراکیں اُسکی چار دن میں پورا ہوا پوچھنے والوں کو
اُس نے (زمین کو وجود میں لانے کے بعد)اوپر سے اس پر پہاڑ جمادیے اور اس میں برکتیں رکھ دیں اور اس کے اندر سب مانگنے والوں کے لیے ہر ایک کی طلب و حاجت کے مطابق ٹھیک اندازے سے خوراک کا سامان مہیّا کر دیا۔ یہ سب کام چار دن میں ہو گئے۔