سورۃ فصلت 41:14
إِذۡ جَآءَتۡهُمُ ٱلرُّسُلُ مِنۢ بَيۡنِ أَيۡدِيهِمۡ وَمِنۡ خَلۡفِهِمۡ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّا ٱللَّهَۖ قَالُواْ لَوۡ شَآءَ رَبُّنَا لَأَنزَلَ مَلَـٰٓئِكَةٗ فَإِنَّا بِمَآ أُرۡسِلۡتُم بِهِۦ كَٰفِرُونَ ﴿١٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جب ان کے پاس پیغمبر ان کے آگے اور پیچھے سے آئے کہ خدا کے سوا (کسی کی) عبادت نہ کرو۔ کہنے لگے کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا سو جو تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کو نہیں مانتے
Jab khuda ke Rasool unke paas aagey aur peechey, har taraf se aaye aur unhein samjhaya ke Allah ke siwa kisi ki bandagi na karo to unhon ne kaha “hamara Rubb chahta to farishte bhejta, lihaza hum us baat ko nahin maante jiske liye tum bheje gaye ho.”
جبکہ ان کے پاس رسول ؑ آئے ان کے سامنے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی (اس دعوت کے ساتھ) کہ اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی نہ کرو (جواب میں ہر قوم کے) لوگوں نے یہی کہا کہ اگر ہمارا رب چاہتا تو فرشتوں کو نازل کردیتا پس جو چیز دے کر آپ بھیجے گئے ہیں ہم تو اس کا انکار کرتے ہیں۔
۔ جب خدا کے رسول ان کے پاس آگے اور پیچھے ہر طرف سے آئے اور انہیں سمجھایا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو ، تو انہوں نے کہا ” ہمارا رب چاہتا تو فرشتے بھیجتا ، لہٰذا ہم اس بات کو نہیں مانتے جس کے لیے تم بھیجے گئے ہو
ان کے پاس جب ان کے آگے پیچھے سے پیغمبر آئے کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمارا پروردگار چاہتا تو فرشتوں کو بھیجتا۔ ہم تو تمہاری رسالت کے بالکل منکر ہیں.
جب کہ ان کے پاس رسول آئے، ان کے آگے سے اور ان کے پیچھے سے کہ اللہ کے سوا تم کسی کی عبادت نہ کروانھوں نے کہا کہ اگرہمارا رب چاہتا تو وہ فرشتہ اُتارتا، پس ہم اس چیزکے منکر ہیں جس کو دے کر تم بھیجے گئے ہو
جب آئے انکے پاس رسول آگے سے اور پیچھے سے کہ نہ پوجو کسی کو سوائے اللہ کے کہنے لگے اگر ہمارا رب چاہتا تو بھیجتا فرشتے سو ہم تمہارا لایا ہوا نہیں مانتے
جب خدا کے رسُول اُن کے پاس آگے اور پیچھے ، ہر طرف سے آئے اور انہیں سمجھایا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو تو انہوں نے کہا”ہمارا ربّ چاہتا تو فرشتے بھیجتا، لہٰذا ہم اُس بات کو نہیں مانتے جس کے لیے تم بھیجے گئے ہو۔“