quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فصلت 41:35

وَمَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ٱلَّذِينَ صَبَرُواْ وَمَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٖ ﴿٣٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور یہ بات ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو برداشت کرنے والے ہیں۔ اور ان ہی کو نصیب ہوتی ہے جو بڑے صاحب نصیب ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh sifat naseeb nahin hoti magar un logon ko jo sabr karte hain, aur yeh muqaam haasil nahin hota magar un logon ko jo badey naseebey wale hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور یہ مقام نہیں حاصل ہوسکتا مگر ان ہی لوگوں کو جو بہت صبر کرتے ہوں اور یہ نہیں دیا جاتا مگر ان ہی کو جو بڑے نصیب والے ہوں۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر ان لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا ، مگر ان لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
اور یہ بات انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کریں اور اسے سوائے بڑے نصیبے والوں کے کوئی نہیں پا سکتا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور یہ بات اسی کوملتی ہے جو صبر کرنے والے ہیں ، اور یہ بات اسی کو ملتی ہے جو بڑا نصیب والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور یہ بات ملتی ہے انہی کو جو سہارے رکھتے ہیں اور یہ بات ملتی ہے اسی کو جس کی بڑی قسمت ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ صفت نصیب نہیں ہوتی مگر اُن لوگوں کو جو صبر کرتے ہیں، اور یہ مقام حاصل نہیں ہوتا مگر اُن لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں