quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فصلت 41:45

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ فَٱخۡتُلِفَ فِيهِۚ وَلَوۡلَا كَلِمَةٞ سَبَقَتۡ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيۡنَهُمۡۚ وَإِنَّهُمۡ لَفِي شَكّٖ مِّنۡهُ مُرِيبٖ ﴿٤٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور یہ اس (قرآن) سے شک میں الجھ رہے ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Issey pehle humne Moosa ko kitaab di thi aur uske maamle mein bhi yahi ikhtilaf hua tha. Agar tere Rubb ne pehle hi ek baat tai na kardi hoti to in ikhtilaf karne walon ke darmiyan faisla chuka diya jata, aur haqeeqat yeh hai ke yeh log uski taraf se sakht iztaraab angeiz (sakht bechain karne wale/disquieting) shakk mein paday huey hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے موسیٰ ؑ ٰ کو بھی کتاب دی تھی تو اس میں بھی اختلاف کیا گیا اور اگر آپ کے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے مابین فیصلہ کردیا جاتا اور یقینا وہ اس کے بارے میں خلجان انگیز شک میں مبتلا ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس سے پہلے ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی اور اس کے معاملے میں بھی یہی اختلاف ہوا تھا۔ اگر تیرے رب نے پہلے ایک بات طے نہ کردی ہوتی تو ان اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ چکا دیا جاتا اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اس کی طرف سے سخت اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تھی، سو اس میں بھی اختلاف کیا گیا اور اگر (وه) بات نہ ہوتی (جو) آپ کے رب کی طرف سے پہلے ہی مقرر ہو چکی ہے۔ توان کے درمیان (کبھی کا) فیصلہ ہو چکا ہوتا، یہ لوگ تو اس کے بارے میں سخت بےچین کرنے والے شک میں ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی تو اس میں اختلاف پیدا کیا گیااور اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے طے نہ ہوچکی ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتااور یہ لوگ اس کی طرف سے ایسے شک میں ہیں جس نے ان کوتردد میں ڈال رکھا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہم نے دی تھی موسٰی کو کتاب پھر اس میں اختلاف پڑا اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو پہلے نکل چکی تیرے رب کی طرف سے تو ان میں فیصلہ ہو جاتا اور وہ ایسے دھوکے میں ہیں اس قرآن سے جو چین نہیں لینے دیتا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اس سے پہلے ہم نے موسیٰؑ کو کتا ب دی تھی اور اس کے معاملے میں بھی یہی اختلاف ہوا تھا۔ اگر تیرے ربّ نے پہلے ہی ایک بات طے نہ کردی ہوتی تو ان اختلاف کرنے والوں کے درمیان فیصلہ چُکا دیا جاتا۔ اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اُس کی طرف سے سخت اضطراب انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں