quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فصلت 41:48

وَضَلَّ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَدۡعُونَ مِن قَبۡلُۖ وَظَنُّواْ مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٖ ﴿٤٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جن کو پہلے وہ (خدا کے سوا) پکارا کرتے تھے (سب) ان سے غائب ہوجائیں گے اور وہ یقین کرلیں گے کہ ان کے لئے مخلصی نہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Us waqt woh sarey maabood insey ghum ho jaayenge jinhein yeh issey pehle pukarte thay, aur yeh log samajh lenge ke inke liye ab koi jaaye panaah nahin hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ سب گم ہوجائیں گے ان سے جنہیں وہ پکارا کرتے تھے اس سے پہلے اور وہ یقین کرلیں گے کہ اب ان کے لیے کوئی جائے فرار نہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس وقت وہ سارے معبود ان سے گم ہوجائیں گے جنہیں یہ اس سے پہلے پکارتے تھے ، اور یہ لوگ سمجھ لیں گے کہ ان کے لئے اب کوئی جائے پناہ نہیں ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور یہ جن (جن) کی پرستش اس سے پہلے کرتے تھے وه ان کی نگاه سے گم ہوگئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اب ان کے لیے کوئی بچاؤ نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جن کو وہ پہلے پکارتے تھے وہ سب ان سے گم ہوجائیں گے،اور وہ سمجھ لیں گے کہ ان کے لیے کوئی بچاؤ کی صورت نہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور چوک گیا ان سے جو پکارتے تھے پہلے اور سمجھ گئے کہ انکو کہیں نہیں خلاصی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُس وقت وہ سارے معبُود ان سے گم ہو جائیں گے جنہیں یہ اِس سے پہلے پُکارتے تھے، اور یہ لوگ سمجھ لیں گے کہ ان کے لیے اب کوئی جائے پناہ نہیں ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں