quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فصلت 41:9

۞قُلۡ أَئِنَّكُمۡ لَتَكۡفُرُونَ بِٱلَّذِي خَلَقَ ٱلۡأَرۡضَ فِي يَوۡمَيۡنِ وَتَجۡعَلُونَ لَهُۥٓ أَندَادٗاۚ ذَٰلِكَ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہو کیا تم اس سے انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دو دن میں پیدا کیا۔ اور (بتوں کو) اس کا مدمقابل بناتے ہو۔ وہی تو سارے جہان کا مالک ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey Nabi! Insey kaho, kya tum us khuda se kufr karte ho aur dusron ko uska humsar (shareek / equals) thehratey ho jisne zameen ko do (two) dino mein bana diya? Wahi to saarey jahan waalon ka Rubb hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اے نبی ﷺ !) آپ ان سے کہیے کہ کیا تم لوگ کفر کر رہے ہو اس ہستی کا جس نے زمین کو بنایا دو دنوں میں ؟ اور تم اس کے لیے مدمقابل ٹھہرا رہے ہو ! وہ ہے تمام جہانوں کا رب
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ ، ان سے کہو کیا تم اس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنادیا ؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ کہہ دیجئے! کہ کیا تم اس (اللہ) کا انکار کرتے ہو اور تم اس کے شریک مقرر کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین پیدا کردی، سارے جہانوں کا پروردگار وہی ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کیا تم لوگ اس ہستی کا انکار کرتے ہو جس نے زمین کو دودن میں بنایا، اور تم اس کے ہم سر ٹھہراتے ہو، وہ رب ہے تمام جہان والوں کا
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ کیا تم منکر ہو اس سے جس نے بنائی زمین دو دن میں اور برابر کرتے ہو اسکے ساتھ اوروں کو وہ ہے رب جہان کا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے نبیؐ! اِن سے کہو، کیا تم اُس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اُس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں