quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الشورى 42:34

أَوۡ يُوبِقۡهُنَّ بِمَا كَسَبُواْ وَيَعۡفُ عَن كَثِيرٖ ﴿٣٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یا ان کے اعمال کے سبب ان کو تباہ کردے۔ اور بہت سے قصور معاف کردے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ya (unpar sawar honay walon ke) bahut se gunahon se dar guzar karte huey unke chandh hi kartooton ki padash mein unhein dubo (drown) de
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یا وہ (چاہے تو) تباہ کر دے ان (جہازوں) کو لوگوں کے گناہوں کی پاداش میں لیکن وہ بہت سی خطائوں سے درگزر فرماتا رہتا ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یا (ان پر سوار ہونے والوں کے ) بہت سے گناہوں سے درگزر کرتے ہوئے ان کے چند ہی کرتوتوں کی پاداش میں انہیں ڈبو دے
— Fi Zilal al-Qur'an
یا انہیں ان کے کرتوتوں کے باعﺚ تباه کردے، وه تو بہت سے خطاؤں سے درگزر فرمایا کرتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یا وہ ان کوتباہ کردے ان کے اعمال کے سبب سے اور معاف کردے بہت سے لوگوں کو
— Maulana Wahiduddin Khan
یا تباہ کر دے انکو بسبب اُنکی کمائی کے اور معاف بھی کرے بہتوں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یا (اُن پر سوار ہونے والوں کے) بہت سے گناہوں سے در گزر کرتے ہوئے ان کے چند ہی کرتوتوں کی پاداش میں انہیں ڈبو دے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں