سورۃ الشورى 42:9
أَمِ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦٓ أَوۡلِيَآءَۖ فَٱللَّهُ هُوَ ٱلۡوَلِيُّ وَهُوَ يُحۡيِ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ ﴿٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کیا انہوں نے اس کے سوا کارساز بنائے ہیں؟ کارساز تو خدا ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
Kya yeh (aisey naadaan hain ke) inhon ne usey chodh kar dusre wali(protectors) bana rakkhe hain? Wali(protector) to Allah hi hai, wahi murdon (dead) ko zinda karta hai, aur woh har cheez par qadir hai
کیا انہوں نے اللہ کے سوا کوئی اور حمایتی بنا لیے ہیں ؟ سو حمایتی تو صرف اللہ ہی ہے اور وہی ہے جو زندہ کرے گا ُ مردوں کو اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔
“۔۔ کیا یہ (ایسے نادان ہیں کہ ) انہوں نے اسے چھوڑ کر دوسرے ولی بنا رکھے ہیں ؟ ولی تو اللہ ہی ہے ، وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
کیا ان لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کارساز بنالیے ہیں، (حقیقتاً تو) اللہ تعالیٰ ہی کارساز ہے وہی مُردوں کو زنده کرے گا اور وہی ہر چیز پر قادر ہے.
کیا انھوں نے اس کے سوا دوسرے کارساز بنارکھے ہیں ،پس اللہ ہی کارساز ہے اور وہی مُردوں کوزندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
کیا انہوں نے پکڑے ہیں اُس سے ورے کام بنانے والے سو اللہ جو ہے وہ ہی ہے کام بنانے والا اور وہی جِلاتا ہے مُردوں کو اور وہ ہر چیز کر سکتا ہے
کیا یہ (ایسے نادان ہیں کہ)اِنہوں نے اُسے چھوڑ کر دُوسرے ولی بنا رکھے ہیں؟ ولی تو اللہ ہی ہے، وہی مُردوں کو زندہ کرتا ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔