سورۃ الزخرف 43:58
وَقَالُوٓاْ ءَأَٰلِهَتُنَا خَيۡرٌ أَمۡ هُوَۚ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلَۢاۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ خَصِمُونَ ﴿٥٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور کہنے لگے کہ بھلا ہمارے معبود اچھے ہیں یا عیسیٰ؟ انہوں نے عیسیٰ کی جو مثال بیان کی ہے تو صرف جھگڑنے کو۔ حقیقت یہ ہے یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو
Aur lagey kehne ke hamare maabood acche hain ya woh? Yeh misaal woh tumhare saamne mehaz kach-behasi (argument/ contentiousness) ke liye laaye hain, haqeeat yeh hai ke yeh hain hi jhagdalu log
اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ ؟ یہ باتیں وہ آپ سے نہیں کرتے مگر صرف جھگڑنے کو۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ
اور لگے کہنے کہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وہ ؟ یہ مثال وہ تمہارے سامنے محض کج بحثی کے لئے لائے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ۔
اور انہوں نے کہا کہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وه؟ تجھ سے ان کا یہ کہنا محض جھگڑے کی غرض سے ہے، بلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو.
اور انھوں نے کہا کہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وہ یہ مثال وہ تم سے صرف جھگڑنے کے لیے بیان کرتے ہیں بلکہ یہ لوگ جھگڑالو ہیں
اور کہتے ہیں ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ یہ مثال جو ڈالتے ہیں تجھ پرسو جھگڑنے کو بلکہ یہ لوگ ہیں جھگڑالو
اور لگے کہنے کہ ہمارے معبُود اچھے ہیں یا وہ؟ یہ مثال وہ تمہارے سامنے محض کج بحثی کے لیے لائے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیں ہی جھگڑالو لوگ