سورۃ الجاثية 45:14
قُل لِّلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَغۡفِرُواْ لِلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ أَيَّامَ ٱللَّهِ لِيَجۡزِيَ قَوۡمَۢا بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ ﴿١٤﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
مومنوں سے کہہ دو کہ جو لوگ خدا کے دنوں کی (جو اعمال کے بدلے کے لئے مقرر ہیں) توقع نہیں رکھتے ان سے درگزر کریں۔ تاکہ وہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلے دے
(Aey Nabi) imaan laney walon se kehdo ke jo log Allah ki taraf se bure din aane ka koi andesha nahin rakhte, unki harakaton par darguzar se kaam lein taa-ke Allah khud ek giroh ko uski kamayi ka badla de
(اے نبی ﷺ !) آپ اہل ِایمان سے کہہ دیجیے کہ وہ ذرا درگزر کریں ان لوگوں سے جو اللہ کے دنوں کی توقع نہیں رکھتے تاکہ اللہ بدلہ دے ایک قوم کو ان کی اپنی کمائی کے مطابق
اے نبی ؐ، ایمان لانے والوں سے کہہ دو کہ جو لوگ اللہ کی طرف سے برن دن آنے کا کوئی اندیشہ نہیں رکھتے ، ان کی حرکتوں پر درگزر سے کام لیں تا کہ اللہ خود ایک گروہ کو اس کی کمائی کا بدلہ دے۔
آپ ایمان والوں سے کہہ دیں کہ وه ان لوگوں سے درگزر کریں جو اللہ کے دنوں کی توقع نہیں رکھتے، تاکہ اللہ تعالیٰ ایک قوم کو ان کے کرتوتوں کا بدلہ دے.
ایمان والوں سے کہو کہ ان لوگوں سے درگزر کریں جو خدا کے دنوں کی امید نہیں رکھتے، تاکہ اللہ ایک قوم کو اس کی کمائی کا بدلہ دے
کہہ دے ایمان والوں کو درگذر کریں ان سے جو امید نہیں رکھتے اللہ کے دنوں کی تاکہ وہ سزا دے ایک قوم کو بدلا اس کا جو کماتے تھے
اے نبی ؐ،ایمان لانے والوں سے کہہ دو کہ جو لوگ اللہ کی طرف سے بُرے دن آنے کا کوئی اندیشہ نہیں رکھتے ، اُں کی حرکتوں پر درگزر سے کام لیں تاکہ اللہ خود ایک گروہ کو اس کی کمائی کا بدلہ دے۔