quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الجاثية 45:26

قُلِ ٱللَّهُ يُحۡيِيكُمۡ ثُمَّ يُمِيتُكُمۡ ثُمَّ يَجۡمَعُكُمۡ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيهِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ ﴿٢٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کہہ دو کہ خدا ہی تم کو جان بخشتا ہے پھر (وہی) تم کو موت دیتا ہے پھر تم کو قیامت کے روز جس (کے آنے) میں کچھ شک نہیں تم کو جمع کرے گا لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey Nabi insey kaho Allah hi tumhein zindagi bakashta hai, phir wahi tumhein maut deta hai , phir wahi tumko us qayamat ke din jamaa karega jiske aane mein koi shakk nahin. Magar aksar log jaante nahin hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اے نبی ﷺ !) آپ کہیے کہ اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر وہی تمہیں موت دے گا پھر تمہیں جمع کرے گا قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے نبی ﷺ ، ان سے کہو اللہ ہی تمہیں زندگی بخشتا ہے ، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے ، پھر وہی تم کو اس قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ کہہ دیجئے! اللہ ہی تمہیں زنده کرتا ہے پھر تمہیں مار ڈالتا ہے پھر تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کہ اللہ ہی تم کو زندہ کرتا ہے پھر وہ تم کو مارتا ہے پھر وہ قیامت کے دن تم کو جمع کرے گا،اس میں کوئی شک نہیں ، لیکن اکثرلوگ نہیں جانتے
— Maulana Wahiduddin Khan
تو کہہ کہ اللہ ہی جِلاتا ہے تمکو پھر مارے گا تمکو پھر اکھٹا کرے گا تمکو قیامت کے دن تک اس میں کچھ شک نہیں پر بہت لوگ نہیں سمجھتے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے نبی ؐ ، اِن سے کہو، اللہ ہی تمہیں زندگی بخشتا ہے، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے، پھر وہی تم کو اُس قیامت کی دن جمع کر ے گا جس کے آنے میں  کوئی شک نہیں، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں