quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الجاثية 45:33

وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّـَٔاتُ مَا عَمِلُواْ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴿٣٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Us waqt unpar unke aamal ki buraiyan khul jayengi aur woh usi cheez ke pher mein aa jayenge jiska woh mazaak udaya karte thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ان کے سامنے آجائیں گے ان کے وہ تمام ُ برے اعمال جو انہوں نے کیے تھے اور انہیں گھیرے میں لے لے گی وہی چیز جس کا وہ استہزا کیا کرتے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس وقت ان پر ان کے اعمال کی برائیاں کھل جائیں گی اور وہ اسی چیز کے پھیر میں آجائیں گے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ان پر اپنے اعمال کی برائیاں کھل گئیں اور جس کا وه مذاق اڑا رہے تھے اس نے انہیں گھیر لیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اوران پر ان کے اعمال کی برائیاں کھل جائیں گی اور وہ چیزان کو گھیر لے گی جس کا وہ مذاق اُڑاتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کھل جائیں ان پر برائیاں ان کاموں کی جو کئے تھے اور الٹ پڑے ان پر وہ چیز جس پر ٹھٹھا کرتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُس وقت اُن پر ان کے اعمال کی بُرائیاں کھُل جائیں گی اور وہ اُسی چیز کے پھیر میں آجائیں گے جِس کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں